اہم خبریں

ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کا بڑا اعزاز، بلال احمد نے 2 گولڈ میڈلز جیت لیے

ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کا بڑا اعزاز، بلال احمد نے 2 گولڈ میڈلز جیت لیے

بنکاک(اے بی این نیوز )تھائی لینڈ میں جاری 58ویں ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک اسپورٹس چیمپئن شپ میں پاکستان کے بلال احمد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گولڈ میڈلز اپنے نام کرلیے۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بلال احمد نے پہلے 180 سینٹی میٹر ایتھلیٹ فزیک کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔

بلال احمد نے اپنی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تمام ایتھلیٹ فزیک کیٹیگری میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی اور پاکستان کے لیے دوسرا گولڈ میڈل جیت لیا۔

بلال احمد کی کامیابی کو پاکستان کے لیے اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ان کی شاندار کارکردگی پر کھیلوں سے وابستہ حلقوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں‌:کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان اور قطر کا کردار، سعودی وزیر خارجہ نے حمایت کا اعلان کردیا

متعلقہ خبریں