ناگویا ( اے بی این نیوز)جاپان میں جاری ایشین گیمز کے دوران بنگلادیش ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان نِگار سلطانہ کی جانب سے پاکستانی پرچم کا احترام کرنے کا منظر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔
رپورٹس کے مطابق نِگار سلطانہ نے گرتے ہوئے پاکستانی پرچم کو اٹھا کر سنبھالا، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے اقدام کو کھیل کے میدان میں باہمی احترام اور بھائی چارے کی خوبصورت مثال قرار دیا جا رہا ہے۔
صحافی کے سوال پر بنگلادیشی کپتان نے کہا کہ پرچم کا احترام ضروری ہے، جبکہ پاکستان اور بنگلادیش کے پرچم ان کے لیے برابر ہیں۔
نِگار سلطانہ کے اس اقدام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد صارفین کی جانب سے بنگلادیشی کپتان کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
Thank you, #NigarSultana. Your beautiful gesture has won the hearts of Pakistanis. We are deeply grateful for your love, warmth, and sincerity. We truly feel indebted to you for this gesture of affection. https://t.co/fYx1LWL9oG
— Mohsin Raza KHAN (@mohsinrz) September 25, 2026
مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا بھارت سے متعلق بیان، ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر شیئر کردیا















