اہم خبریں

جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس شروع، سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا بڑا بیان

جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس شروع، سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا بڑا بیان

نیویارک (اے بی این نیوز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس نیویارک میں شروع ہوگیا، جس کے افتتاحی اجلاس سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خطاب کیا۔

سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ دنیا بھر میں عالمی قوانین کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں جاری ہیں، جبکہ گزشتہ دہائی کے دوران کئی جنگیں شروع ہوئیں جن کے تباہ کن اثرات پوری دنیا پر مرتب ہوئے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ جنگیں ہولناک بربریت کے ساتھ جاری رہیں، شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئیں اور بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی طاقت سکیورٹی کی ضمانت نہیں دے سکتی۔

وزیراعظم شہباز شریف بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہیں۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر ارکان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال بھی کیا۔

غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود حالات کشیدہ ہیں، جبکہ مغربی کنارے کی موجودہ صورتحال فلسطین کے دو ریاستی حل کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا اپنی آنکھوں کے سامنے دو ریاستی حل کو ختم نہیں ہونے دے سکتی۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں نسلی امتیاز کے خطرے میں اضافے پر بھی تشویش ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ 7 اکتوبر کے بعد غزہ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور بڑی تعداد میں فلسطینی جاں بحق ہوئے۔

سوڈان کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ وہاں اقتدار کی جنگ جاری ہے اور یہ جنگ شہریوں کے خلاف جنگ میں تبدیل ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری، پاک سعودیہ کے درمیان ویزا شرط ختم

متعلقہ خبریں