اہم خبریں

پی ٹی آئی کی بڑی خبر، سہیل آفریدی کا دو ٹوک موقف سامنے آگیا

پی ٹی آئی کی بڑی خبر، سہیل آفریدی کا دو ٹوک موقف سامنے آگیا

پشاور (اے بی این نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سادہ کپڑوں میں جب بھی کسی شخص کو اٹھایا جائے گا تو اس پر ردعمل سامنے آئے گا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ 27 ستمبر کو قانونی، آئینی اور پُرامن احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت عدالتی احکامات اور قانون کو نہیں مانتی تو ملک کو کس طرف لے جایا جا رہا ہے؟ شکور خان پر حملے کی ویڈیو موجود ہے، ہمارے پینا فلیکس جلائے گئے اور کیمپ اکھاڑے گئے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے حالات کو درست کرلیں، میں چیلنج کرتا ہوں کہ گورنر راج نافذ کرکے دیکھیں۔

اس سے قبل پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے انتشاری سیاست کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے تمام آئینی اور سیاسی راستے اختیار کیے، تاہم شنوائی نہ ہونے پر لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اور آئینی معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے، تاہم مطالبات پر پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مقدمے کا اعلان، بڑی خبر سامنے آگئی

متعلقہ خبریں