کراچی (اے بی این نیوز) کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت رجحان کے ساتھ ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 277.25 روپے سے کم ہوکر 277.22 روپے پر بند ہوئی۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی۔ امریکی ڈالر 24 پیسے سستا ہوکر 279.07 روپے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں یورو کی قیمت 4 پیسے کمی کے بعد 321.93 روپے، برطانوی پاؤنڈ 34 پیسے کمی کے بعد 375.34 روپے اور متحدہ عرب اماراتی درہم 2 پیسے کمی کے بعد 76.27 روپے پر آگیا۔
دوسری جانب سعودی ریال کی قیمت میں 2 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سعودی ریال 74.52 روپے کا ہوگیا۔
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 268 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 171153 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں 0.16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 171732 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 170902 پوائنٹس رہی۔
گزشتہ کاروباری سیشن میں کے ایس ای 100 انڈیکس 170884 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
آج مارکیٹ میں 16 کروڑ 20 لاکھ سے زائد حصص کا کاروبار ہوا۔
مزید پڑھیں:خریداروں کے لیے سنہری موقع، سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی















