دبئی (اے بی این نیوز) دبئی کے حکمراں، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کے چھوٹے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم انتقال کرگئے۔
شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر دبئی میں 10 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ سوگ کے دوران سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے بھائی کے انتقال پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ شیخ احمد پر رحم فرمائے، وہ اپنے رب کے پاس چلے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احمد نظروں سے اوجھل ہوگئے ہیں، تاہم دعاؤں اور دلوں سے کبھی دور نہیں ہوں گے۔
دبئی کے حکمراں نے مرحوم کے لیے جنت میں بلند مقام اور اہلِ خانہ کے لیے صبر و سکون کی دعا کی۔
دبئی کے ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے بھی اپنے چچا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔
مزید پڑھیں:ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان















