اہم خبریں

سونا اور چاندی خریدنے کا سنہری موقع، قیمتوں میں بڑی کمی

سونا اور چاندی خریدنے کا سنہری موقع، قیمتوں میں بڑی کمی

کراچی (اے بی این نیوز) ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 800 روپے کی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3 ہزار 800 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار 336 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 258 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 88 ہزار 662 روپے پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 38 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 4 ہزار 308 ڈالر ہوگئی۔

دوسری جانب ملک میں ایک تولہ چاندی کی قیمت 122 روپے کم ہوکر 6 ہزار 802 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی 105 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 831 روپے کی ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں 1.22 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس چاندی کی قیمت 63.23 ڈالر ہوگئی۔
مزید پڑھیں‌:فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر اہم گفتگو

متعلقہ خبریں