اسلام آباد (اے بی این نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لیے خدمات کے اعتراف میں نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا۔
اس حوالے سے ایوانِ صدر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، اراکین پارلیمنٹ اور سفارتی برادری کے ارکان نے شرکت کی۔
ایوانِ صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات بھی کی، جس میں صدر نے انہیں اعلیٰ اعزاز ملنے پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
President confers Nishan-i-Imtiaz (Military) upon Chief of Indonesian Navy
President Asif Ali Zardari conferred Nishan-i-Imtiaz (Military) upon Admiral Dr. Muhammad Ali, Chief of the Indonesian Navy, recognising his contribution to the promotion of relations between the two… pic.twitter.com/gOWEWOIRyv
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) September 14, 2026
صدر مملکت نے کہا کہ سمندری معیشت اور بحری شعبے کی باہمی ترقی میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، جسے بھرپور انداز میں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے پاکستان نیوی کی جانب سے منعقد کی جانے والی مشقوں میں انڈونیشیا کی بحریہ کی باقاعدہ شرکت کو بھی سراہا۔
تقریب میں انڈونیشیا کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) چندر ڈبلیو سوکوتجو بھی ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کے ہمراہ موجود تھے۔
مزید پڑھیں:آسٹریا میں ایرانی جوہری سربراہ کی انٹری روک دی گئی، بڑی وجہ سامنے آگئی















