لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان ویمنز ٹیم کو ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2026 کے سیمی فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق سری لنکا کے خلاف سیمی فائنل میں پاکستان ویمنز ٹیم نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم کروایا۔
آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی پر قومی ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔
پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے جرمانہ قبول کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم کو ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد قومی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین نیوی چیف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر اہم گفتگو















