اسلام آباد(اے بی این نیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 370 روپے 80 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 398 روپے 4 پیسے ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چار روز سے اضافہ جاری ہے۔ اس سے قبل پیر، منگل اور بدھ کے روز بھی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کے نرخ بڑھائے تھے۔
مزید پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، نیا نوٹیفکیشن جاری















