لندن (اے بی این نیوز) انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کے خلاف اپنی گرفت مضبوط کرلی۔
میچ کے دوسرے روز انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف 320 رنز کی بڑی برتری حاصل ہوگئی۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 453 رنز بنائے، جبکہ پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف 133 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔
پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 43 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، جبکہ محمد عباس نے 21، رضوان اللہ نے 11 اور اذان اویس نے 9 رنز بنائے۔
بابر اعظم 7، شان مسعود 5، محمد عمران 5، غازی غوری 4، عبداللہ شفیق 3 رنز بناسکے، جبکہ صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی بڑی برتری کے باعث پاکستان کو میچ میں واپسی کے لیے دوسری اننگز میں غیر معمولی کارکردگی دکھانا ہوگی۔
مزید پڑھٰیں:ایل پی جی مزید مہنگی، عوام کے لیے ایک اور بری خبر آگئی















