اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان میں آج پیٹرول کی نئی قیمت 367 روپے 75 پیسے فی لیٹر ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 392 روپے 67 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
حکومت نے 10 ستمبر کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں 12 مرتبہ کمی اور 21 مرتبہ اضافہ ہوا ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 مرتبہ کمی اور 23 مرتبہ اضافہ کیا جاچکا ہے۔
یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتِ حال کے باعث حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کا فیصلہ کیا تھا، جب کہ ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رکھنے کا طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں: پی سی بی کا بڑا فیصلہ، شاہین آفریدی کے معاملے پر بڑی خوشخبری آگئی















