پشاور (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے پی ایم ڈی سی کے تحت زیرِ تعلیم افغان طلبہ کو پاکستان سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی مذمت کردی۔
اسد قیصر نے نوٹیفکیشن فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسی کے تحت افغان طلبہ نے میڈیکل کالجز میں داخلہ لیا تھا، تاہم ان کی تعلیم ابھی مکمل نہیں ہوئی اور انہیں پاکستان سے نکالا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ زیرِ تعلیم افغان طلبہ کو اس طرح نکالنا انتہائی مضحکہ خیز ہے، انہیں اپنی ڈگری مکمل کرنے کا موقع دیا جائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ زیرِ تعلیم طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے اور انہیں اپنی تعلیم مکمل کرنے کی اجازت دی جائے۔
مزید پڑھیں:بڑی خبر، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی















