اہم خبریں

پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان 133 رنز پر ڈھیر، انگلش بولرز کا تباہ کن وار

پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان 133 رنز پر ڈھیر، انگلش بولرز کا تباہ کن وار

برمنگھم (اے بی این نیوز) انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی روز پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی اور پوری قومی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 133 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

برمنگھم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم انگلش فاسٹ بولرز نے گرین شرٹس کے بیٹرز کو کریز پر ٹکنے کا موقع نہ دیا۔

پاکستان کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا۔ صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو ہوگئے، جبکہ اذان اویس 9 اور عبداللہ شفیق 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان بابر اعظم بھی صرف 7 رنز بنا سکے اور جوش ٹنگ کی گیند پر بولڈ ہوگئے، جبکہ شان مسعود 5 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

مڈل آرڈر میں سعود شکیل نے مزاحمت کرتے ہوئے 43 رنز بنائے اور ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور کیا۔ لوئر آرڈر میں محمد عباس نے 21 رنز بنائے، تاہم پوری ٹیم 33.5 اوورز میں 133 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 42 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اولی رابنسن نے 11 اوورز میں صرف 15 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ جوفرا آرچر نے بھی 25 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
9 مئی مقدمہ، پی ٹی آئی رہنما مینا خان آفریدی کے خلاف بڑا عدالتی حکممزیدپڑھیں‌:

متعلقہ خبریں