اہم خبریں

تنخواہوں پر نئے ٹیکس سلیبز متعارف

سابق فاٹا، پاٹا کے سروس پرووائیڈرز کیلئے سیلز ٹیکس استثنیٰ، کے پی آر اے کا نوٹیفکیشن جاری

مظفرگڑھ (اے بی این نیوز) مظفرگڑھ کے علاقے شاہ جمال کے رہائشی ساجد سیال نے یونین کونسل بیٹ بیت والا میں سرکاری نوعیت کی دستاویزات کے حصول کے لیے مبینہ طور پر 46 ہزار روپے وصول کیے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔

شہری کے مطابق سرکاری دستاویزات کے اجرا کے لیے اتنی بڑی رقم کی مبینہ وصولی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان سمیت متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور 46 ہزار روپے کی مبینہ وصولی سمیت متعلقہ ریکارڈ کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے۔

ساجد سیال نے مزید مطالبہ کیا کہ یونین کونسل بیٹ بیت والا میں گزشتہ عرصے کے دوران ڈیتھ سرٹیفکیٹ، برتھ سرٹیفکیٹ، نکاح فارم اور دیگر سرکاری دستاویزات کے اجرا کے نام پر وصول کی جانے والی رقوم کا بھی باقاعدہ آڈٹ کرایا جائے۔

دوسری جانب عائد کیے گئے الزامات کی آزادانہ طور پر تصدیق تاحال نہیں ہو سکی۔ متعلقہ حکام اور نامزد افراد کا مؤقف سامنے آنے پر اسے بھی خبر کا حصہ بنایا جائے گا۔
مزیدپڑھیں: خاران اور واشک میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز،11 واصل جہنم

متعلقہ خبریں