اہم خبریں

خاران اور واشک میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز،11 واصل جہنم

کوئٹہ (اے بی این نیوز)بلوچستان کے اضلاع خاران اور واشک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے بھارتی سرپرست یافتہ 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یہ کارروائیاں 6 اور 7 ستمبر کو فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 6 ستمبر کو دہشت گردوں نے خاران میں سڑک بلاک کر کے ٹریفک معطل کرنے کی کوشش کی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا گھیراؤ کیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں 8 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 7 ستمبر کو واشک کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی پناہ گاہ کو مؤثر انداز میں تباہ کر دیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد مزید 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 2.9 ٹن دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا، جو دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) بنانے میں استعمال کیا جا رہا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
مزیدپڑھیں: آج بروز 9 ستمبر سونے کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں