سوات (اے بی این نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 154 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں:مالدیپ کے ہائی کمشنر کی فہد ہارون سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال















