تہران (اے بی این نیوز) ایرانی عدلیہ نے تصدیق کی ہے کہ سخت گیر مذہبی رہنما محمد باقر خرازی زیر حراست ہیں۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی عدلیہ کے ترجمان علی کاظمی نے کہا کہ محمد باقر خرازی کو عدالتی حکم کے تحت حراست میں لیا گیا ہے اور ان کا مقدمہ پادریوں کی خصوصی عدالت میں ابتدائی تفتیش کے مرحلے میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک ان پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی حتمی فیصلہ دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مذہبی رہنما نے اسلامی جمہوریہ کے خاتمے اور اس کی جگہ مزید سخت گیر اسلامی حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں:سکولوں کے نئے اوقات کار کا شیڈول جاری، طلبہ اور والدین کے لیے اہم خبر















