اسلام آباد (اے بی این نیوز) بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے انٹرنیشنل ٹریولرز ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے اور جانے والے افراد کو ویکسین لگوانی چاہیے، مسافروں کے پاس گردن توڑ بخار کی ویکسین کا سرٹیفکیٹ ہونا چاہیے اور یہ سرٹیفکیٹ حج و عمرہ پر جانے والوں کے لیے ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مسافروں کو ٹریولرز ویکسی نیشن سینٹر میں ویکسی نیشن کی سہولت ملے گی، نادرا کے ڈیٹا بیس میں ان کا اندراج ریکارڈ کیا جائے گا، بہت سے لوگ علاج کے لیے بھی سفر کرتے ہیں، جو بھی فلائٹ سے آتا ہے وہ ہیلتھ ڈیسک کے پاس اپنا ڈیٹا رکھتا ہے، یہ پورا سسٹم کیش لیس اور ڈیجیٹائزڈ ہے، ہم وہاں ہوں یا نہ ہوں، یہ سسٹم کام کرے گا، نادرا سرٹیفکیٹ چیک کرے گا۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سفر کے لیے اب ویکسینیشن لازمی ہوگی، ایئرپورٹ پر محکمہ صحت اور نادرا کا کاؤنٹر بھی ہوگا، ڈی پورٹ ہونے والوں میں سے زیادہ تر طبی بنیادوں پر واپس آئے، فلو، اسکارلیٹ فیور اور پولیو کا سرٹیفکیٹ ڈیجیٹل ہوگا، تمام پاکستانی شناختی کارڈ نمبر میڈیکل ریکارڈ نمبر بن جائیں گے۔
مزید پڑھیں:سہیل آفریدی کا اہم پیغام، نواب شاہ میں پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب















