اہم خبریں

میدانی علاقوں میں آج موسم گرم و مرطوب، بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد(اے بی این نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی خیبرپختونخوا، پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بالائی علاقوں، اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور دیگر علاقوںمیں بارش کے امکانات موجود ہیں۔ بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز بارش بھی ہوسکتی ہے۔

کراچی سمیت سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم گرم رہنے کی توقع ہے۔

آج صبح بڑے شہروں کا درجہ حرارت: اسلام آباد 26، لاہور 30، کراچی 27، پشاور 29، کوئٹہ 19، گلگت 21، مری 16 اور مظفرآباد 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 31 اگست سے 6 ستمبر تک بالائی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں بارشوں کی سرگرمی جاری رہ سکتی ہے ، جبکہ دریاؤں اور برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: آج بروزپیر31اگست :ستاروں کی روشنی میں ،اپنے،کیرئر،محبت ،شادی اور دن بارے جانئے

متعلقہ خبریں