اسلام آباد (اے بی این نیوز) حکومت نے آئندہ دو روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 26 اور 27 اگست کے لیے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 12 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
قیمت میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 343 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے 11 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
یعنی پیٹرول اور ڈیزل کی یہ نئی قیمتیں 26 اور 27 اگست 2026 کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔
مزید پڑھیں:افسوسناک واقعہ، باکسنگ چیمپئن زولانی ٹیٹے جان سے گئے















