اسلام آباد (اے بی این نیوز) مون سون بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751.40 فٹ تک پہنچ گئی ہے، جس کے باعث پانی کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم کے اسپل ویز کل صبح 6 بجے کھولے جائیں گے، جس کے پیش نظر ریسکیو 1122، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ اسپل ویز کھولنے سے قبل ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جاسکے۔
انتظامیہ نے شہریوں کو بھی احتیاط برتنے اور پانی کے ممکنہ بہاؤ والے علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں:آئین ختم ہوا تو ملک کو دوبارہ سمیٹنا انتہائی مشکل ہوگا، مولانا فضل الرحمان















