اسلام آباد (اے بی این نیوز)چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر روانہ ہوئے تھے، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کے سلسلے میں ایران روانہ پہنچے ہیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے حل کے لیے کوششوں کے فروغ پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔
مزیدپڑھیں: خاتون کی عمربھر کی جمع پونجی بارہ لاکھ چوہے چند لمحوں میں کھاگئے















