اسلام آباد(اے بی این نیوز)سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث ایل پی جی کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوگیااورقیمتوں میں من مانا اضافہ کردیاگیا۔
اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 254 روپے 32 پیسے فی کلو مقررہے لیکن لاہورمیں ایل پی جی 370 سے 520 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی ہے۔
ایل پی جی کے سرکاری نرخوں اور مارکیٹ قیمت میں 266 روپے فی کلو تک کا فرق سامنے آگیا ہے، جس کے باعث شہری شدیدپریشانی کاشکارہیں۔
شہریوں کاکہناہے کہ حکومت ایل پی جی کی سرکاری قیمت پرفروخت کویقینی بنائے۔
مزید پڑھیں: مون سون کا ساتواں اسپیل،آج اور کل بارش کا امکان















