اسلام آباد (اے بی این نیوز) پیٹرولیم ڈویژن نے 21 اگست کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 337 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 364 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
یاد رہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد عوام کو سفری اور اشیائے ضروریہ کے اخراجات میں مزید اضافے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی آج رات ہسپتال منتقلی کا امکان، سیکیورٹی انتظامات مکمل















