کراچی (اے بی این نیوز) سندھ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے صوبے کی تمام متعلقہ اتھارٹیز کو ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
حکام کے مطابق مقررہ کرایوں پر عملدرآمد نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے کے ساتھ فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ معطل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کردی تھی، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 363 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ کرائے کم کرنے کے احکامات سے عوام کو سفری اخراجات میں ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں:پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری، وزیراعظم نے نئی سہولت فراہم کردی















