اہم خبریں

تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار سامنے آگئے، طلبہ اور والدین کے لیے اہم خبر

تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار سامنے آگئے، طلبہ اور والدین کے لیے اہم خبر

لاہور (اے بی این نیوز) پنجاب بھر کے سرکاری و نجی اسکول 24 اگست سے دوبارہ کھلنے جا رہے ہیں، تاہم نئے تعلیمی سیشن کے اوقاتِ کار سے متعلق تاحال حتمی سرکاری اعلان سامنے نہیں آیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں تقریباً تین ماہ کی گرمیوں کی تعطیلات کے بعد تمام سرکاری و نجی اسکول 24 اگست سے تدریسی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کریں گے۔ اسکول کھلنے میں چند روز باقی رہنے کے باعث طلبہ اور والدین میں نئے اوقاتِ کار سے متعلق تجسس پایا جا رہا ہے۔

اسکولوں کے ممکنہ اوقاتِ کار کیا ہوں گے؟
ممکنہ شیڈول کے مطابق سنگل شفٹ اسکولوں میں پیر سے جمعرات صبح 8 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک کلاسز جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ جمعہ کے روز اسکول صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کھلے رہ سکتے ہیں۔

ڈبل شفٹ اسکولوں کے ممکنہ اوقات کے مطابق پہلی شفٹ صبح 8 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک جبکہ دوسری شفٹ دوپہر 1 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

تاہم واضح رہے کہ یہ ممکنہ اوقاتِ کار ہیں اور محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے حتمی سرکاری شیڈول جاری ہونا ابھی باقی ہے۔

اسموگ کے حوالے سے بھی اسکولوں کو ہدایات
دوسری جانب آنے والے اسموگ سیزن کے پیش نظر پنجاب حکومت نے پری اسموگ ایکشن پلان 2026 کے تحت اسکولوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ہدایت کے مطابق اسکول انتظامیہ طلبہ کو فضائی آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لیے بیرونی سرگرمیوں کو محدود کرے گی۔ آؤٹ ڈور ورزش، جسمانی تربیت اور دیگر سرگرمیوں سے قبل ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کا جائزہ لینا ہوگا۔

اسکولوں کو کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں کا انعقاد بھی ایسے انداز میں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس سے طلبہ کا آلودہ ہوا سے کم سے کم سامنا ہو۔

حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد اسموگ سیزن کے دوران فضائی آلودگی میں اضافے کی صورت میں طلبہ کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
مزید پڑھیں‌:بڑی خبر، حکومت اور پیپلز پارٹی کے اپوزیشن اتحاد سے الگ الگ رابطے

متعلقہ خبریں