اہم خبریں

بڑی خبر، حکومت اور پیپلز پارٹی کے اپوزیشن اتحاد سے الگ الگ رابطے

بڑی خبر، حکومت اور پیپلز پارٹی کے اپوزیشن اتحاد سے الگ الگ رابطے

اسلام آباد (اے بی این نیوز) حکومت اور پیپلز پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں سے الگ الگ رابطے شروع کر دیئے۔

حکومت اور پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں سے رابطے تیز کر دیے ہیں اور سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اپنے چیمبر میں مدعو کر لیا ہے۔

اسپیکر سے ملاقات سے قبل پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی سے متعلق عدالتی فیصلے پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ انشاء اللہ یہ سیاسی عمل کسی اچھی چیز کا پیش خیمہ ثابت ہو گا لیکن فی الحال معاملہ صحت کا ہے اور توجہ اسی پر ہے۔

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز ایک وفد کے ہمراہ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ناصر عباس اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے مطابق پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپوزیشن سے رابطے بحال کرنے کی درخواست کی ہے۔

اپوزیشن اتحاد کے بیان کے مطابق بلاول بھٹو نے پارلیمانی کمیٹیوں میں واپس آنے کی درخواست کی جس پر انہیں بتایا گیا کہ اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پارلیمانی جماعتوں کے درمیان رابطے معمول کا حصہ ہیں۔
مزیدپڑھیں :نجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے پر اتفاق، مجوزہ تاریخیں سامنے آگئیں

متعلقہ خبریں