اہم خبریں

محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

اسلام آباد (اے بی این نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسم اور بارش کے حوالے سے اہم پیشگوئی جاری کردی ہے، جس کے مطابق بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض میدانی علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور شام کے اوقات میں بارش کا امکان ہے۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک پہنچنے کی توقع ہے۔

کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

لاہور میں موسم گرم اور حبس زدہ رہے گا، جہاں بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ہوا کی رفتار تقریباً 6 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہے گی جبکہ رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری، موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جنوب مغرب سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ اسلام آباد میں دن کے اوقات میں ہواؤں کی رفتار تقریباً 8 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: بنگلا دیش نے آسٹریلیا کو ٹیسٹ میں شکست دے کر تاریخ رقم کردی

متعلقہ خبریں