اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
پریشانی کم ہو سکے گی نیا سلسلہ جو بن رہا ہے اس کے بارے میں اچھی خبر مل سکے گی جو لوگ پریشان تھے اپنے کاروبار کو لے کر اُن کےلئے خاص طور پر فائدہ آنے والاہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کے لئے موجودہ دن اچھے جا رہے ہیں آپ کو ان کی قدر کرنی چاہئے اور جو بھی آفر وغیرہ ملے اس کواپنے ہاتھوں سے مت جانیں دیں آج اہم خبر آنے والی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
دوسروں سے فائدہ ملے گا اور اپنوں سے دوری والا خانہ بڑی حرکت میں ہے آپ غصے پر قابو رکھیں اور کوشش کریں کہ ان دِنوں جھگڑے جیسی صورتحال پیدا نہ ہو۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اپنے دل کو جس دن آپ نے قابو میں کر لیا اُس دن وہ سب حاصل کر لیں گے جس کی آپ کو بڑی تمنا ہے اس وقت آپ کو صرف اپنی اصلاح کی اشد ضرورت بھی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
دوسروں پر باتیں کرنے سے بہتر ہے کہ اپنے معاملات ٹھیک کریں آپکی توجہ تمام بند راستے کھول دے گی مگر آپ کا موبائل ہی وبالِ جان بن گیا ہے آپ کےلئے یہ برائی کی جڑ ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج کا دن وراثتی امور میں کچھ ہل جل کا ہے آپ جس بھی معاملے میں پریشان ہیں اُن کا کوئی حل ضرور نکل سکتا ہے جو لوگ کسی بیماری میں تھے وہ بھی اب بہتری میں آ جائینگے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو جش مشکل کا سامنا ہے وہ انشاءاللہ ایک دو دن میں ختم ہو جائے گی آج سکون سے چلتے رہیں اور کوشش کریں کہ اس رسکی کام میں ہاتھ نہ ڈالیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ ان دِنوں جس الجھن کا سامنا کر رہے ہیں وہ انشاءاللہ آج شام تک کافی حد تک ختم ہو جائے گی اور جن لوگوں سے مخالفت چل رہی ہے ان سے دور رہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک اہم معاملے میں آج کامیابی ملنے کا امکان ہے آپ جن لوگوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں بس اُن پر نظر رکھنے کی اشد ضرورت ہے وہ دھوکا دے سکتے ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک بڑی اہم ضرورت انشاءاللہ کسی وقت بھی پوری ہو سکتی ہے اور آج کاروباری حضرات کےلئے بھی بڑا اچھا دن ہے آپ کی توجہ مکمل اس طرف ہونی چاہئے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک بار پھر مشکل کا سامنا ہے آپ جس بھی مسئلے کو آسان سمجھ رہے ہیں وہ اتنا آسان نہیں ہے اس میں لاپرواہی نہیں کرنی اور آج مخالفین سے بھی بچ کر رہنا ہے۔

برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک بار پھر صورتحال بڑے شاندار انداز سے بہتری کی طرف چل پڑی ہے آپ جس خبر کے انتظار میں تھے وہ مل سکے گی اور گھر میں جاری کشیدگی بھی کم ہو سکے گی۔

متعلقہ خبریں