اہم خبریں

صدرِ مملکت کی مختلف ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری

اسلام آباد(اے بی این نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مختلف ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری اور بعض ایڈیشنل ججز کی توثیق کی منظوری دے دی۔

ایوانِ صدر کے اعلامیے کے مطابق صدرِ مملکت نے لاہور، سندھ اور پشاور ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دی ہے۔

صدرِ مملکت نے اسلام آباد ہائی کورٹ اور بلوچستان ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن وفاقی آئینی عدالت کے ججز کے مساوی کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

صدرِ مملکت نے ہائی کورٹ ججز کے رخصت، پنشن اور مراعات سے متعلق 1997ء کے حکم میں ترامیم کی بھی منظوری دی ہے۔

ایوانِ صدر کے اعلامیے کے مطابق صدر نے ہارون اختر کو وزیرِ اعظم کا مشیر برائے صنعت و پیداوار مقرر کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

مزید پڑھیں۔سونا مسلسل پانچویں روز بھی مہنگا ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

متعلقہ خبریں