اہم خبریں

پی ٹی آئی رہنما کے کیس میں بڑا موڑ، معروف ٹک ٹاکر گرفتار

پی ٹی آئی رہنما کے کیس میں بڑا موڑ، معروف ٹک ٹاکر گرفتار

لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عبداللہ طاہر کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے مقتول کے ڈرائیور کو مبینہ طور پر ہنی ٹریپ کرنے والی ٹک ٹاکر ماریہ کو سیالکوٹ سے گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر ماریہ واردات کے بعد سے مبینہ طور پر مفرور تھی۔ پولیس نے موبائل نمبر کے ذریعے جدید سگنلنگ نظام کی مدد سے ملزمہ کی لوکیشن ٹریس کی اور اسے سیالکوٹ سے گرفتار کیا۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمہ نے مبینہ طور پر قتل میں ملوث شوٹرز کے ساتھ لوکیشن شیئر کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ تاہم پولیس کی جانب سے معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس نے ملزمہ کے زیرِ استعمال موبائل فون بھی تحویل میں لے کر فرانزک تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیا ہے۔

سی سی ڈی ذرائع کے مطابق موبائل فون کے ابتدائی معائنے کے دوران متعدد تصاویر اور اہم کال ریکارڈز حذف کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفتیشی ٹیم ڈیٹا ریکوری کے ذریعے حذف شدہ معلومات بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ قتل کی مبینہ سازش میں شامل دیگر افراد تک پہنچا جا سکے۔

پولیس کے مطابق کیس کے دیگر پہلوؤں کی بھی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ مقدمے میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
مزید پڑھیں‌:پی ٹی آئی چیئرمین کی والدہ انتقال کرگئیں، رہنما و کارکنان سوگوار

متعلقہ خبریں