کراچی (اے بی این نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی منظوری سے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکول ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے۔
اس فیصلے کے تحت پیر سے جمعہ تک تدریسی اوقات میں 1 گھنٹہ کا اضافہ کیا جائے گا تاکہ تعلیمی سرگرمیاں موثر انداز میں جاری رہ سکیں۔
یہ فیصلہ حکومت سندھ کے کفایت شعاری کے اقدامات اور دستیاب وسائل کے موثر استعمال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ کے وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے کہا تھا کہ صوبے بھر کے تمام سرکاری اسکولوں میں ہفتے میں 6 دن تدریسی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
سید سردار علی شاہ نے کہا تھا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یکم اگست 2026 سے تمام سرکاری سکول ہفتے میں 6 دن تدریسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں:گورنر اسٹیٹ بینک کا بڑا اقدام، اہم خبر سامنے آگئی















