اہم خبریں

چکن، مٹن اور بیف کی سرکاری قیمتیں جاری،عوام پریشان

چکن، مٹن اور بیف کی سرکاری قیمتیں جاری،عوام پریشان

لاہور (اے بی این نیوز) دودھ، دہی اور ایل پی جی کے بعد اب چکن، مٹن اور گائے کا گوشت بھی سرکاری قیمت سے زیادہ قیمت پر فروخت ہونے لگا ہے۔

لاہور میں چکن کی سرکاری قیمت 473 روپے فی کلو مقرر ہے تاہم مارکیٹ میں اسے 495 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

مٹن کی سرکاری قیمت 1600 روپے مقرر ہے تاہم مارکیٹ میں یہ 2800 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ اسی طرح گائے کے گوشت کی سرکاری قیمت 800 روپے مقرر کی گئی ہے تاہم مارکیٹ میں اسے 1200 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

فارمی انڈوں کی قیمت 268 روپے فی درجن مقرر ہے تاہم وہ بھی 278 روپے تک فروخت ہو رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کا گوشت بھی غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے، سرکاری پرائس لسٹ پر عملدرآمد کیا جائے۔
مزید پڑھیں‌:سونے کی قیمت میں بڑی کمی، آج کی تازہ ترین اپڈیٹ

متعلقہ خبریں