لاہور (اے بی این نیوز) معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یہ مقدمہ عائشہ شرافت نامی خاتون نے درج کرایا ہے جس میں رجب بٹ کو نامزد کیا گیا ہے۔
تھانہ نواب ٹاؤن میں درج ایف آئی آر کے مطابق مدعی عائشہ شرافت نے بتایا کہ 25 جولائی کو وہ دوستوں کے ساتھ مقامی پرائیویٹ کیفے میں کھانا کھانے گئی تھی، جہاں 2 لڑکے اور 2 لڑکیوں نے اس کی سہیلی کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دی۔
مدعی کے مطابق اس دوران ملزمان نے اسے تھپڑ مارا اور پستول نکال لیا، میر شفیع نامی ملزم نے موقع پر فائرنگ بھی کی۔
خاتون نے الزام لگایا ہے کہ رجب بٹ نے حملے کا حکم دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں:سابق چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن پرویز بٹ انتقال کر گئے















