اہم خبریں

موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، آج کی تازہ ترین اپڈیٹ

موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، آج کی تازہ ترین اپڈیٹ

پشاور (اے بی این نیوز) صوبہ خیبرپختونخوا میں آج سے 27 جولائی تک موسلادھار بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ اس کے علاوہ حساس علاقوں میں مقامی دریاؤں اور طوفانی نالوں میں سیلاب کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کے مطابق طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ ہے جس سے کھڑی فصلوں اور کمزور ڈھانچوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ تیز ہواؤں کے باعث بجلی کے کھمبوں، بڑے سائن بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا بھی خطرہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ حساس علاقوں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں، ندیوں، ندی نالوں اور طوفانی نالوں کی مسلسل نگرانی کریں اور بارش کے دوران اہم شاہراہوں کو ہر وقت ٹریفک کے لیے کھلا رکھنے کے لیے مشینری اور اہلکار تعینات کریں۔
مزید پڑھیں‌:آزاد کشمیر انتخابات، چیف الیکشن کمشنر کی پرامن انتخابات یقینی بنانے کی ہدایت

متعلقہ خبریں