اسلام آباد( اے بی این نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے پاکستان میں جدید گرین سائلوز اور فوڈ اسٹوریج مراکز کے قیام کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے مقامی افرادی قوت کی تربیت پر بھی زور دیا۔
چینی وفد نے پاکستان میں جدید فوڈ اسٹوریج، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور زرعی شعبے میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا، جبکہ فیمسن اور گرین پاکستان انیشی ایٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہونے کی بھی تصدیق کی گئی۔
مزید پڑھیں:بلدیاتی قانون میں ترمیم مسترد،بڑا فیصلہ سامنے آگیا















