نیویارک (اے بی این نیوز) امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے ایک سینئر امریکی اہلکار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے سعودی عرب میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل داغا ہے۔
دوسری جانب ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر الخرج میں پرنس سلطان ایئر بیس کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق یہ اڈہ امریکی فضائیہ کے ایندھن بھرنے والے ٹینکر طیاروں کی میزبانی کر رہا تھا، جو ایران پر امریکی حملوں میں مدد فراہم کرتے تھے۔
سعودی شہری دفاع نے کہا ہے کہ ینبع اور الخرج کو لاحق خطرات ٹل گئے ہیں۔
اس سے قبل ممکنہ خطرے کے پیش نظر سعودی عرب کے دونوں شہروں کے لیے وارننگ جاری کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:بجلی نظام میں بڑی تبدیلی،اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کا آغاز















