کراچی (اے بی این نیوز)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ’رو رو شپمنٹ ‘کے ذریعے دو ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیاں کراچی پورٹ پہنچ گئیں۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری نے کہا کہ ایم وی گرینڈے شنگھائی نامی جہاز کراچی پورٹ کے کے جی ٹی ایل ٹرمینل پر لنگرانداز ہوگیا جہاں سے الیکٹرک گاڑیوں کی اتارنے کا عمل شروع کیا گیا۔
’رو رو‘ جہاز کا مطلب یہ جدید ترین جہاز رول آن اور رول آف ٹیکنالوجی کے ذریعے شپمنٹ کرتا ہے یعنی کسی کرین کی ضرورت نہیں ہوتی جہاز سے ایک پل پورٹ پر انسٹال ہو جاتا ہے جس سے گاڑیاں پورٹ سے براہ راست جہاز میں لوڈ اور ان لوڈ ہوتی ہیں۔
وفاقی وزیر بحری امور نے کہا کہ رورو جہاز کے ذریعے پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پاکستان کی بحری تجارت کے لیے ایک تاریخی پیش رفت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رورو سسٹم کے تحت گاڑیوں کو براہ راست جہاز پر چڑھایا اور اتارا جاتا ہے جس سے وقت کی بچت، لاگت میں کمی اور سامان کی محفوظ ترسیل ممکن ہوتی ہے۔
وزیر بحری امور نے کہا کہ کراچی پورٹ پر پہلی رو رو ای وی شپمنٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی بندرگاہیں عالمی معیار کی جدید شپنگ اور لاجسٹکس سہولیات کی جانب تیزی سے گامزن ہیں۔
مزید پڑھیں: نئی گاڑی خریدنے والوں کے لئے بڑا اعلان،پابندی عائد















