اہم خبریں

پٹرولیم مصنوعات پر نئی اپڈیٹ جاری، عوام کے لیے اہم خبر

پٹرولیم مصنوعات پر نئی اپڈیٹ جاری،عوام کے لیے اہم خبر

اسلام آباد( اے بی این نیوز)‌ وفاقی حکومت نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے یومیہ بنیادوں پر قیمتوں پر نظرثانی کا نیا نظام نافذ کر دیا ہے۔ وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بین الاقوامی خام تیل کی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے مطابق روزانہ ایڈجسٹ کی جائیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 310.71 روپے سے بڑھ کر 315.71 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 323.30 روپے سے بڑھ کر 353.30 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

وزارتِ پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ نئے نظام کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے روزانہ کیا جائے گا، تاکہ قیمتوں کو بین الاقوامی رجحانات کے مطابق رکھا جا سکے۔
200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خبرمزید پڑھیں‌:

متعلقہ خبریں