راولپنڈی (اے بی این نیوز) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے کل اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ملاقات طے ہے جس کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے 6 افراد کی فہرست جیل حکام کو ارسال کردی۔
اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے بھیجی گئی فہرست میں حاجی امان اللہ، محمد شاہد علی چوہان، سید حامد خان، سجاد علی بٹ، نعمان مغل اور اقصیٰ حیات کے نام شامل ہیں۔
فہرست میں شامل تمام رہنما پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے کل اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔

مزید پڑھیں:سونا خریدنے والوں کے لیے اہم خبر، تازہ ترین قیمتیں جاری















