اہم خبریں

آج بروز اتوار12 جولائی موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اے بی این نیوز) خیبر پختونخوا 12جولائی کے روز :(دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، نوشہرہ، چارسدہ، کرک، ٹانک، لکی مروت، صوابی، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، کرم، ڈی آئی خان، بنوں، وزیرستان ، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان اور ہنگو میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ (چند مقامات پر موسلادھار بارش) کی توقع ۔

پنجاب/اسلام آباد: 12 جولائی کے روز: اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ اور اوکاڑہ میں کہیں کہیں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

11 جولائی (شام/رات) سے 12 جولائی کے دوران نور پور تھل، بھکر، میانوالی، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، رحیم یار خان اور راجن پور میں وقفے وقفے سے آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے.
‌‌‌‌ مزید پڑھیں :آج بروز اتوار12 جولائی سونے کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں