اہم خبریں

معروف گلوکار ملکو کے نئے گانے نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

معروف گلوکار ملکو کے نئے گانے نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

آسٹریلیا (اے بی این نیوز) معروف گلوکار ملکو کا نیا گانا ”شاریکو سادو شاریکو“ ریلیز کر دیا گیا ہے۔ گانے کے بول اور کمپوزیشن بھی مالکو کی ہے۔ گانے کی ویڈیو میں اداکارہ و ماڈل دیدار نے بطور ماڈل پرفارم کیا ہے۔

نئے گانے کی موسیقی ارباز علی طافو نے ترتیب دی ہے۔ یہ سال 2026 میں ملکو کا دسواں گانا ہے جو ریلیز ہوا ہے۔ گلوکار ملکو بیرون ملک شوز کرنے کے لیے آج آسٹریلیا روانہ ہو گئے ہیں اور آسٹریلیا میں ایک ہفتہ پرفارم کرنے کے بعد انگلینڈ جائیں گے اور وہاں سے اگلے ماہ وطن واپس آئیں گے۔


گلوکار ملکو پاکستانی، پنجابی اور سرائیکی لوک موسیقی کے مشہور گلوکار ہیں۔ وہ خاص طور پر ٹپے، ماہیا اور روایتی پنجابی گانوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ ان کا انداز بہت پرجوش اور مقامی ہے جسے دیہی اور شہری دونوں ہی شائقین پسند کرتے ہیں۔

ان کے مشہور گانوں میں نیک دا کوکا، چھنگا ساڈا یار آئے تو، رل تے گئے آن پر چس بڑی آئی، ڈھولا سانو پیار دیا، چولو کوئی گل نئی، اوریاں کانجن، آسان تن یاران دے یار اور دیگر شامل ہیں۔
مزید پڑھیں‌:جیٹ فیول مہنگا،فضائی مسافروں کے لیے بڑی خبر

متعلقہ خبریں