اہم خبریں

رائن ایئر کی پرواز میں خوفناک حادثہ، کھڑکی اکھڑنے سے مسافر آدھا باہر نکل گیا

تھیسالونیکی (اے بی این نیوز) یونان سے جرمنی جانے والی رائن ایئر کی ذیلی کمپنی مالٹا ایئر کی ایک پرواز میں دورانِ پرواز خوفناک واقعہ پیش آیا، جب طیارے کی ایک کھڑکی اپنی جگہ سے اکھڑ گئی، جس کے نتیجے میں 61 سالہ مسافر آدھا طیارے سے باہر نکل گیا۔ تاہم قریب بیٹھے مسافروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے واپس اندر کھینچ لیا، جس سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔


امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ واقعہ جمعے کی صبح تھیسالونیکی سے جرمنی کے شہر میمنگن جانے والی پرواز میں ٹیک آف کے چند ہی منٹ بعد پیش آیا۔ کھڑکی اکھڑنے کے باعث کیبن میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی، جس پر پائلٹ نے فوری طور پر طیارہ واپس تھیسالونیکی ایئرپورٹ اتارنے کا فیصلہ کیا۔

ایئرلائن کے مطابق تمام مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا، جبکہ زخمی ہونے والے 61 سالہ مسافر کو گردن، کندھے اور جسم پر رگڑ لگنے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ کھڑکی اکھڑنے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔
مزید پڑھیں: ملک کے بالائی علاقوں میں 13 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی،سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ

متعلقہ خبریں