کراچی (اے بی این نیوز) سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر انہیں ابوظہبی کے ایک اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ زیرِ علاج ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علاج کے بعد وزیر بلدیات کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
مزید پڑھیں:سونے کی قیمت میں کمی کےبعد پھر اضافہ















