دبئی (اے بی این نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنی ہفتہ وار کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کر دی۔
ٹیسٹ بلے بازوں کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلے نمبر پر برقرار ہیں جب کہ سری لنکا کے کامندو مینڈس دو درجے بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر ہیں۔
ٹاپ ٹین ٹیسٹ بلے بازوں میں کوئی پاکستانی بلے باز شامل نہیں ہے۔
ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز 14 درجے ترقی کر کے 49 ویں نمبر پر آ گئے ہیں، جب کہ ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ 6 درجے بہتری کے بعد 51 ویں نمبر پر ہیں۔
مزید پڑھیں:ضم اضلا ع سے ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ















