اہم خبریں

گروپ کیپٹن شہید کیس، ملزم کے خلاف بڑا عدالتی فیصلہ سامنے آگیا

گروپ کیپٹن شہید کیس، ملزم کے خلاف بڑا عدالتی فیصلہ سامنے آگیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کے قتل میں ملوث ملزم کو شناختی پریڈ پر 14 روز کے لیے جوڈیشل لاک اپ پر بھیج دیا۔

اے ٹی سی اسلام آباد میں گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید قتل کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ملزم کو شناختی پریڈ پر 14 روز کیلئے جوڈیشل لاک اپ بھیج دیا۔ ملزم سعد عباسی کو 20 جولائی کو دوبارہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سعد عباسی کو شناختی پریڈ کے لیے بھیجا جانا ہے۔

پراسیکیوٹر راجہ نوید نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں 2 عینی شاہدین بھی ہیں۔

جج ابوالحسنات نے ملزم سے پوچھا کہ تم نے ایسا کیوں کیا؟ جس پر ملزم نے جواب دیا کہ میں لڑکی کے ساتھ تھا، نوکر نے آکر ہمیں پریشان کیا۔

جج ابوالحسنات نے کہا کہ کیا پریشانی ہے، کیا اچھا کام کر رہے تھے۔
مزیدپڑھیں‌:حکومت مالک کی مرضی کے بغیر بھی جائیداد زبردستی لے سکتی ہے ،سپریم کورٹ

متعلقہ خبریں