اہم خبریں

لیونل میسی ورلڈ کپ ریکارڈ: 30 میچ کھیلنے والے پہلے فٹبالر بن گئے

ارجنٹینا کے اسٹار کپتان لیونل میسی ورلڈ کپ ریکارڈ میں ایک اور شاندار باب کا اضافہ کرتے ہوئے فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تاریخ میں نیا سنگِ میل عبور کر گئے۔ میسی اب ورلڈ کپ کی تاریخ میں 30 میچ کھیلنے والے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں ارجنٹینا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کیپ وردے کو 2-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ اس اہم میچ میں لیونل میسی نے ایک خوبصورت گول اسکور کیا، جبکہ اضافی وقت میں ان کے کارنر کک پر ارجنٹینا نے فیصلہ کن تیسرا گول بھی کیا، جس نے ٹیم کی فتح یقینی بنا دی۔

رواں ٹورنامنٹ میں یہ میسی کا ساتواں گول ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں بھی سات گول اسکور کیے تھے، جس سے ان کی مسلسل بہترین کارکردگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

رواں ورلڈ کپ میں میسی کئی منفرد اعزازات اپنے نام کر چکے ہیں۔ وہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں مسلسل سات میچوں میں گول کرنے والے پہلے فٹبالر بھی بن چکے ہیں۔ یہ تاریخی ریکارڈ انہوں نے گروپ مرحلے میں اردن کے خلاف میچ کے دوران قائم کیا تھا۔

لیونل میسی ورلڈ کپ ریکارڈ میں اس نئے اضافے کے بعد فٹبال شائقین ایک بار پھر ان کی شاندار کارکردگی کو سراہ رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق میسی کی قیادت اور مسلسل عمدہ کھیل ارجنٹینا کو ایک بار پھر عالمی اعزاز کے قریب لے جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں