اہم خبریں

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس،بڑی پیش رفت سامنے آگئی

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس،بڑی پیش رفت سامنے آگئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیراعظم نے مظفر آباد میں ڈینش یونیورسٹی کا ٹیک کیمپس بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دانش یونیورسٹی کی تعمیر قوم کے روشن مستقبل کے لیے بہترین سرمایہ کاری ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دانش سکولوں اور یونیورسٹیوں کے قیام سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء نذیر تارڑ، احسن اقبال، عطا تارڑ، خالد مقبول صدیقی اور متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ دانش سکولز اور دانش یونیورسٹیاں اہم قومی اثاثہ ہیں، ملک بھر میں دانش سکولوں اور اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی کی تعمیر قوم کے روشن مستقبل کے لیے بہترین سرمایہ کاری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مظفرآباد میں دانش یونیورسٹی کا ٹیک کیمپس بنایا جائے۔

وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں دانش سکولوں کی تعمیر جلد مکمل کی جائے۔ بیان کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ دانش اسکولوں کا ڈیزائن علاقائی ثقافت کے مطابق ہونا چاہیے، دانش اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں تدریسی اور دیگر عملے کی بھرتی خالصتاً میرٹ پر کی جائے۔

اس موقع پر وزیراعظم کو خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 27 دانش سکولوں کی تعمیر کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بیان کے مطابق وزیراعظم کو اسلام آباد میں دانش سکولوں اور دانش یونیورسٹی کی تعمیر میں پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

بریفنگ کے مطابق باغ، بھمبر، سلطان آباد، گانچھے اور استور میں دانش سکولوں کی تعمیر تکمیل کے قریب ہے۔ بریفنگ کے مطابق اپریل 2027 سے ان سکولوں میں تدریسی عمل شروع ہو جائے گا، دانش یونیورسٹی میں تدریسی عملے کی بھرتی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

بریفنگ کے مطابق دانش یونیورسٹی میں 2027 سے کلاسز کا آغاز ہو جائے گا اور ملک بھر سے خصوصاً پسماندہ علاقوں کے طلباء کو دانش سکولوں میں میرٹ کی بنیاد پر داخل کیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں‌:پیپلزپارٹی حکومت کے خلاف ایم کیو ایم کا بڑا فیصلہ،جانیے اہم خبر

متعلقہ خبریں