اہم خبریں

ملک بھر میں بارشوں کا نیا اسپیل داخل،محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ملک بھر میں بارشوں کا نیا اسپیل داخل،محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز) ملک بھر میں بارشوں کا نیا اور طاقتور سلسلہ آج سے شروع ہونے کا امکان ہے، جس کے تحت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم شام اور رات میں بارش کا امکان ہے، جبکہ یہ سلسلہ آئندہ دو سے تین روز تک جاری رہ سکتا ہے۔ اسلام آباد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہے گا، چند مقامات پر بوندا باندی اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے، جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا فضائی معیار فی الحال تسلی بخش ہے۔
مزید پڑھیں‌:سونے کی قیمتیں اچانک گر گئیں، جانیے تازہ اپڈیٹ

متعلقہ خبریں